خود پر یقین کامیابی کی کنجی ہے،ماہرہ خان

اتوار 10 ستمبر 2017 14:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ خود پر یقین کامیابی کی کنجی ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان جو نہ صرف لالی وڈ فلموں بلکہ بالی وڈ فلم میں بھی کام کر چکی ہیں ،نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’ہر شخص کبھی نہ کبھی ناکامی کا منہ دیکھتا ہے اور انھیں بھی اپنی زندگی میں ناکامی کے تجربے سے گزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کٹھن وقت میں ایمان اور خود پریقین رکھنا کہ’ سب ٹھیک ہو جائے گا‘ نہ صرف بڑی بات ہے بلکہ کامیابی کی کنجی ہے۔

وقت اشاعت : 10/09/2017 - 14:40:44