ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے، سوہائے علی ابڑو

چھوٹی عمرمیں نے ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی اس لیے مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے‘انٹرویو

پیر 11 ستمبر 2017 11:47

ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے، سوہائے علی ابڑو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2017ء) خوبرو اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ ڈراموں کی شوٹنگ اورفلم کی عکسبندی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ دونوں شعبوں میں کام کااندازبہت الگ ہے۔ بہت چھوٹی عمرمیں نے ڈانس کی تربیت لینا شروع کردی تھی اس لیے مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔ میں نے دوبرس تک کلاسیکل رقص سیکھا اور پھر اپنی تعلیم کی وجہ سے اس سے دوررہی مگرمیں ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے ایکٹنگ سے زیادہ ڈانس کرنا پسند ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکاآغاز تھیٹرسے کیا اورکئی برس تک اس سے وابستہ رہی، اس کے بعد میں نے ٹی وی ڈراموں میں قدم رکھا اور پھراپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے مطابق مختلف اورمنفرد کردارنبھائے۔

(جاری ہے)

جہاں تک بات فلم میں کام کرنے کی ہے تومیں سمجھتی ہوں کہ ہرکوئی فلم میں ہی کام کرنا چاہتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ مجھے کسی بھی نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کی پیشکش ہو تو میرے لیے سب سے زیادہ ضروری میرا کردار اوراسکرپٹ ہوتا ہے۔

میرے نزدیک ہالی ووڈ یا بالی ووڈ جیسی بڑی فلم انڈسٹریوں کے نام زیادہ اہمیت نہیں رکھتے بلکہ وہ پروجیکٹ زیادہ اہم ہوتا ہے جس کوکرتے ہوئے مجھے خود بھی مزہ آئے۔ایک سوال کے جواب میں سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ میرا فوکس ٹی وی پرہوگا یا فلم میں اس کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، اس لیے فی الحال تویوں لگتا ہے کہ مجھے دونوں ہی شعبوں میں کام کرنا ہے۔

جہاں تک بات آرٹ اورکمرشل فلم کی ہے تومجھے کمرشل فلموں میں ہی نہیں بلکہ آر?ٹ فلم میں بھی کام کرنا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے ایک ہی طرح کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ کچھ ہٹ کر منفرد کام کروں تاکہ ناظرین اورفلم بین جب مجھے کسی نئے پروجیکٹ میں دیکھیں توانھیں یہ محسوس نہ ہوکہ وہ کوئی پرانا کردار دیکھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 11/09/2017 - 11:47:29

Rlated Stars :