رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا، امتیاز علی

پیر 18 ستمبر 2017 14:04

رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا، امتیاز علی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلمساز امتیاز علی رنبیر کپور کی فنی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے انھوں نے کہا ہے کہ وہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق فلمساز امتیاز علی نے کہا ہے کہ وہ رنبیر کپور کے ساتھ دوبارہ ضرور کام کرنا چاہیں گے لیکن فی الحال کسی فلم پر کام نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اداکار رنبیر کپور بہت ورسٹائل اداکار ہیں ،ان کے ساتھ فلم ’’راک سٹار ‘‘ اور ’’تماشا‘‘ میں کام کر کے بہت مزا آیا لیکن ابھی میں نے اپنی اگلی فلم کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم رنبیر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لئے پر امید ہوں۔واضح رہے کہ رنبیر اور امتیاز فلم ’’راک سٹار ‘‘ اور تماشا پر اکھٹے کام کر چکے ہیں اور باکس آفس پردونوں فلموں پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آیا۔
وقت اشاعت : 18/09/2017 - 14:04:35

Rlated Stars :