مجھے لوگ صرف صوفیانہ کلام کے نام سے ہی جانتے ہیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ‘ عابدہ پروین

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ مجھے لوگ صرف صوفیانہ کلام کے نام سے ہی جانتے ہیں جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ صوفیانہ کلام گا کر مجھے جو روحانی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ، میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اپنی ہستی سے بیگانہ ہو کر ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتی ہوں جہاں مجھے اپنے وجود کااحساس ہی نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہاکہ آپ جس کسی گلوکار سے پوچھیں جو صوفیانہ کلام پیش کرتا ہے تو وہ یہی بتائے گا کہ صوفیانہ کلام سے بہتر اور کوئی کلام نہیں ہو سکتا ۔ عابدہ پروین نے کہا کہ مجھے جو عزت ،شہرت اور مقام ملا اس میں صوفی شعرا کا سب سے بڑا ہاتھ ہے کیونکہ انہی کے کلام سے مجھے دنیا بھر میں پہچان ملی ۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 14:11:19