کپل شرما 2018ء میں سر پر سہرا سجائیں گے

جمعہ 3 نومبر 2017 13:30

کپل شرما 2018ء میں سر پر سہرا سجائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2017ء)بالی وڈ میں صرف ایک ہی فلم سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والے اداکار اور معروف کامیڈین کپل شرما نے اگلے برس،2018ئ میں شادی کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کپل شرما اگلے برس اپنی دوست گنی چترا سے رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔ کپل نے اپنی شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے گنی کیساتھ ایک سیلفی پوسٹ کرکے دیاہے۔اداکار کپل شرما کی دوسری بالی وڈ فلم ' فرنگی' 10 نومبر کو سینما گھر کی زینت بن رہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/11/2017 - 13:30:32