عامر خان کی وجہ سے خودکشی کرنے والے معروف بھارتی اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک

بدھ 8 نومبر 2017 13:07

عامر خان کی وجہ سے خودکشی کرنے والے معروف بھارتی اداکار کی حالت انتہائی تشویشناک
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) معروف بھارتی اداکار کمال آر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی رسائی بند کر نے کے باعث خودکشی کر لی۔ اب وہ ہسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر راج نے کہا تھا کہ میرے ٹوئٹر اکائونٹ کو بحال کیا جائے ورنہ میں خود کشی کر لوں گا لیکن کسی نے کمال کی اس دھمکی کو سنجیدہ نہ لیا اورکمال نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔کمال نے خودکشی سے قبل پیغام چھوڑا ہے جس میں لکھا تھا کہ میں نے 15 دن کے اندراکائونٹ بحال کرنے کی التجا کی تھی لیکن مجھ سے بھاری جرمانہ لینے کے باوجود میرا اکائونٹ بحال نہ کیا گیا اس لیے میں دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرنے لگا ہوں۔

وقت اشاعت : 08/11/2017 - 13:07:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :