فلم ’’نمستے کینڈا‘‘انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے، ارجن کپور

بدھ 8 نومبر 2017 14:36

فلم ’’نمستے کینڈا‘‘انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے، ارجن کپور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے کہا کہ ان کی نئی فلم ’’نمستے کینڈا‘‘انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور نے کہا ہے کہ میں اور پرینیتی چوپڑادیباکر بنرجی کی فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد فلم ’’نمستے کینڈا‘‘ پر کام شروع کریں گے۔فلم’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ اور ’’نمستے کینڈا‘‘ ایک ہی سال میں نماٍئش کے لئے پیش کی جائے گی۔ویپل شاہ فلم ’’نمست کینڈا‘‘ کی عکسبندی پنجاب اور کینڈا میں کریں گے ۔فلم ’’سندیپ اور پنکی فرار‘‘ آئندہ سال 3 اگست جبکہ ’’نمستے کینڈا‘‘ آئندہ سال 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/11/2017 - 14:36:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :