فلم ’راضی‘ میں عالیہ کی پہلی جھلک منظر عام پر

عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی اس فلم میں اپنے کردار کی جھلک عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز کی

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:52

فلم ’راضی‘ میں عالیہ کی پہلی جھلک منظر عام پر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2017ء) بولی وڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، ایک کے بعد ایک فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی عالیہ کی اگلی فلم ’راضی‘ کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی۔فلم ’راضی‘ میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگیاس فلم میں اپنے کردار کی جھلک عالیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ریلیز کی، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ویسے تو عالیہ کی اس تصویر کو دیکھ کر آپ کو ایسا محسوس ہورہا ہوگا کہ وہ نہایت سادی اور شرمیلی لڑکی کے روپ میں نظر آئینگی، تاہم یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ اس فلم میں ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔میگھنا گلزار کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی ریلیز میں 6 ماہ باقی ہیں، جس میں اداکار وکی کوشل پہلی مرتبہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کرتے نظر آئینگیعالیہ بھٹ نے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے وہ اب تک کئی مختلف اور دلچسپ کردار ادا کرتی نظر آئینگیانہوں نے اپنی فلم ’ہائی وے‘ میں بھی شاندار اداکاری سے سب کا دل جیت لیا تھا، اس فلم کا موضوع بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد پر تھا۔۔
وقت اشاعت : 11/11/2017 - 19:52:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :