اداکارہ میرا کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد
اب روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہو گی ،30دسمبر سے پہلے اس کا فیصلہ سنا دیا جائیگا پہلے نکاح نامے کا تعین ہونا باقی ،میرا پھر نکاح کرتی ہیں تو اس کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی‘فیملی کورٹ
بدھ 15 نومبر 2017 20:20
(جاری ہے)
عدالت نے درخواست یہ کہہ کر خارج کر دی کہ 12 فروری 2011ء کو میرا کی شہادت اور جرح مکمل ہو چکی ہے اس لیے اس درخواست کا جواز نہیں بنتا۔
مقدمے کے دوسرے فریق عتیق الرحمن نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس مقدمے کے فیصلے تک میرا کو دوسرا نکاح کرنے سے روکا جائے۔اس پر عدالت نے کہا کہ مرکزی کیس میں ابھی جرح باقی ہے اور اب تک صرف میرا کی جرح مکمل ہوئی ہے۔عدالت نے کہا کہ 25اکتوبر 2017ء کو میرا نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ عتیق الرحمان نے ان کو نکاح سے روکنے کی درخواست صرف پریشان کرنے کے لیے دائر کی ہے۔فیملی کورٹ ایکٹ 1964ء کے تحت اس حوالے سے عدالت کوئی حکم امتناعی جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اور موجودہ دعوے میں نکاح ثابت کرنے کا بارِ ثبوت عتیق الرحمن پر ہے۔فیملی کورٹ کا کہنا تھا کہ اگر دوران دعویٰ میرا کسی اور شخص سے نکاح کرتی ہیں اور مقدمے کے آخر میں عتیق الرحمن میرا سے اپنا نکاح ثابت کر دیتے ہیں تو کسی غیر قانونی فعل کی ذمہ دار خود میرا ہوں گی۔عدالت نے کہا کہ موجودہ دعویٰ 2010ء میں دائر ہوا تھا جس میں میرا کو شہادت کے لیے اور عتیق الرحمن کو جرح کے لیے بہت مواقع دیئے گئے ہیں لیکن میرا کے علاوہ کسی اور گواہ کی شہادت قلمبند نہ ہو سکی۔فیملی کورٹ کے مطابق سات سال گزرنے کے باوجود مقدمہ ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اب روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت ہو گی اور 30دسمبر 2017ء سے پہلے اس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔نکاح پہ نکاح ثابت ہوا تو ذمہ دار خود میرا ہوں گی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں انصاف ملا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ انہیں عدلیہ پر بھروسہ ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Owen Wilson
Saeeda Imtiaz
Annie Tahira
Pierce Brosnan
Fatima Effendi
Aditi Rao Hydari
Ghulam Ali
Ayushmann Khurrana
Khushi Bhutt
Shruti Haasan
Channing Tatum
Umer Shareef
Showbiz News In Urdu
-
سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے، سوناکشی کا انکشاف
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
اداکارہ اروشی روٹیلا نے نسیم کو ہیش ٹیگ بائولر کا نام دے دیا
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا