اداکارہ میرا کو دوسری شادی سے روکنے کے لیے دائر متفرق درخواست مسترد
اب روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہو گی ،30دسمبر سے پہلے اس کا فیصلہ سنا دیا جائیگا پہلے نکاح نامے کا تعین ہونا باقی ،میرا پھر نکاح کرتی ہیں تو اس کی ذمہ دار وہ خود ہوں گی‘فیملی کورٹ
بدھ 15 نومبر 2017 20:20
(جاری ہے)
عدالت نے درخواست یہ کہہ کر خارج کر دی کہ 12 فروری 2011ء کو میرا کی شہادت اور جرح مکمل ہو چکی ہے اس لیے اس درخواست کا جواز نہیں بنتا۔
مقدمے کے دوسرے فریق عتیق الرحمن نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ اس مقدمے کے فیصلے تک میرا کو دوسرا نکاح کرنے سے روکا جائے۔اس پر عدالت نے کہا کہ مرکزی کیس میں ابھی جرح باقی ہے اور اب تک صرف میرا کی جرح مکمل ہوئی ہے۔عدالت نے کہا کہ 25اکتوبر 2017ء کو میرا نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ عتیق الرحمان نے ان کو نکاح سے روکنے کی درخواست صرف پریشان کرنے کے لیے دائر کی ہے۔فیملی کورٹ ایکٹ 1964ء کے تحت اس حوالے سے عدالت کوئی حکم امتناعی جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتی اور موجودہ دعوے میں نکاح ثابت کرنے کا بارِ ثبوت عتیق الرحمن پر ہے۔فیملی کورٹ کا کہنا تھا کہ اگر دوران دعویٰ میرا کسی اور شخص سے نکاح کرتی ہیں اور مقدمے کے آخر میں عتیق الرحمن میرا سے اپنا نکاح ثابت کر دیتے ہیں تو کسی غیر قانونی فعل کی ذمہ دار خود میرا ہوں گی۔عدالت نے کہا کہ موجودہ دعویٰ 2010ء میں دائر ہوا تھا جس میں میرا کو شہادت کے لیے اور عتیق الرحمن کو جرح کے لیے بہت مواقع دیئے گئے ہیں لیکن میرا کے علاوہ کسی اور گواہ کی شہادت قلمبند نہ ہو سکی۔فیملی کورٹ کے مطابق سات سال گزرنے کے باوجود مقدمہ ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے اب روزانہ کی بنیاد پر اس کی سماعت ہو گی اور 30دسمبر 2017ء سے پہلے اس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔نکاح پہ نکاح ثابت ہوا تو ذمہ دار خود میرا ہوں گی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں انصاف ملا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ انہیں عدلیہ پر بھروسہ ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.