فلم پدماوتی نمائش کیلئے پیش کی گئی تو دپیکا کی ناک کاٹ دینگے ،ْ ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی

پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران بھی ہندو انتہا پسندوں نے فلم کے سیٹ پر دو مرتبہ حملے کیے ہندو انتہا پسندوں نے یکم دسمبر کو پورے بھارت میں ہڑتال کی بھی کال دیدی

جمعرات 16 نومبر 2017 21:47

فلم پدماوتی نمائش کیلئے پیش کی گئی تو دپیکا کی ناک کاٹ دینگے ،ْ ہندو انتہا پسندوں کی دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2017ء) بھارت میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش سنگین مسئلہ بننے لگی ،ْ ہندو انتہا پسندوں نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر فلم نمائش کیلئے پیش کی گئی تو بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران بھی ہندو انتہا پسندوں نے فلم کے سیٹ پر دو مرتبہ حملے کیے اور پھر بھارتی ریاست راجھستان کی شری راجپوت کرنی سینا نے فلم میں تاریخی حقائق مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام عائد کیا۔

کرنی سینا اور بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے نمائش سے قبل فلم دکھائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ،ْ پدماوتی کی ہیروئن دپیکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی فلم کو ریلیز سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

ہندو انتہا پسندوں نے اب ’پدماوتی‘ کی ریلیز روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی نمائش ہوئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔ اس کے علاوہ ہندو انتہا پسندوں نے یکم دسمبر کو پورے بھارت میں ہڑتال کی بھی کال دے دی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان میں فلم پدماوتی کا ٹریلر دکھائے جانے پر توڑ پھوڑ کی گئی تو فلم کی ہیروئن کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی گئی۔ادھر بھارتی وزارت داخلہ، مہاراشٹرا اور کرناٹک کی حکومتوں نے فلم کی ریلیز کے موقع پر ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔خیال رہے کہ بالی وڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی یکم دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جس میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 16/11/2017 - 21:47:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :