فلم ’’بلیک پنتھر‘‘ کا ہندی ٹریلر جاری

منگل 23 جنوری 2018 13:48

فلم ’’بلیک پنتھر‘‘ کا ہندی ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) ہالی وڈ فلم ’’بلیک پنتھر‘‘ کا ہندی ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ ہدایتکار ریان کوگلر کی فلم ’’بلیک پنتھر‘‘ کا 2 منٹ اور 18 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ہندی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے آغاز میں اداکار مارٹن فری میں خلائی مخلوق سے متعلق بات کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹریلر میں ہالی وڈ اداکار شاوک بوس مین اچھی حکمرانی کے قیام کے لئے چیلنج لینے کا فیصلہ کرتے ہیں اور اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کے بعد محافظ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ فلم میں اداکار شاوک بوس مین ٹی چھلا بلیک پنتھر کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں مائیکل بی جورڈن ، لوپیٹا نیونگ، دنائی غریرا، مارٹن فری مین، ڈینیئل کلویا اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ٹی چھلا (شاوک بوس مین) کے گرد گھومتی ہے جو والد کے گزر جانے کے بعد بادشاہ کے طور پر اپنی صحیح جگہ لینے کے لئے واکنڈا میں اپنے گھر واپس آ جاتا ہے اور واکنڈا اور پوری دنیا کو خطرے سے بچانے کے لئے طاقتور دشمن سے لڑتا ہے۔ فلم 16 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 23/01/2018 - 13:48:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :