لوگوں کو جینے کاحق‘ شام میں جنگ بندی ہونی چاہئے‘ انجلینا جولی

منگل 30 جنوری 2018 19:34

لوگوں کو جینے کاحق‘ شام میں جنگ بندی ہونی چاہئے‘ انجلینا جولی
عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء) اقوام متحدہ کی سفیر برائے پناہ گزین و اداکارہ اینجلینا جولی کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔ لوگوں کو زندگی جینے کا پورا حق ہے، مجھے ان سے عشق ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینجلینا جولی شامی پناہ گزینوں سے اظہار ہمدردی کے لیے بیٹیوں کے ہمراہ اردن پہنچیں اور جنگ سے متاثر افراد ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انجلینا جولی نیشام میں جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔ بولیں کہ مجھے ان سے عشق ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھوں گی۔ انہوں نے کہا ان پناہ گزینوں کو اپنا گھرچھوڑے آٹھ سال ہونے کو ہیں لیکن ان کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہو پائے۔انجلینا جولی نے عالمی برادری سے شامی پناہ گزینوں کی جلد ازجلد پرامن واپسی کیلئے موثراقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔
وقت اشاعت : 30/01/2018 - 19:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :