بابرہ شریف کا ایک مرتبہ پھر فلموں میں کام کرنے سے انکار

جتنا کام کرنا تھا وہ کر چکی ہوں ،اب فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں ‘ گفتگو

بدھ 7 فروری 2018 12:34

بابرہ شریف کا ایک مرتبہ پھر فلموں میں کام کرنے سے انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2018ء)فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بابرہ شریف نے ایک مرتبہ پھر فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ بابرہ شریف کو کراچی میں بننے والی فلم میں مرکزی کردار کے لئے پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ اب فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں اور میں نے اپنے حصے کا جتنا کام کرنا تھا وہ میں کر چکی ہوں ۔ بابرہ شریف نے کہا کہ میرے پرستار مجھے جس انداز میں دیکھ چکے ہیں اب میں شاید اس طرح کے کردار ادا نہ کر سکوں اور اسی وجہ میں بلا وجہ فلموں میں کام کرکے اپنا امیج خراب نہیں کرنا چاہتی۔

وقت اشاعت : 07/02/2018 - 12:34:00

Rlated Stars :