راتوں رات اسٹار بننے والی پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون سے بھی آگے نکل گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 16 فروری 2018 23:09

راتوں رات اسٹار بننے والی پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون سے بھی آگے نکل گئیں
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 16فروری 2018ء ):سوشل میڈیا پر راتوں رات اسٹار بننے والی پریا پرکاش نے مقبولیت میں سنی لیون سے بھی آگے نکل گئیں۔تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے لیے ریلیز کی جانے والی پریا پرکاش کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ویڈیو میں آنکھوں کے تاثرات سے اپنے ساتھی اداکار سے باتیں کرنے والی پریا پرکاش راتوں رات سوشل میڈیا پر سٹار بن چکی ہیں۔

(جاری ہے)

لاکھوں نوجوان پریا پرکاش کی اداوں پر دل ہار بیٹھے اور انکی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ گزشتہ دوسال سے گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے لیے پریا پرکاش نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ پریاپرکاش کانام پچھلے 5 دنوں میں گوگل پر اتنا زیادہ سرچ کیا گیا ہے کہ انہوں نے سنی لیون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون سمیت متعدد اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور پریاپرکاش اس وقت گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں
وقت اشاعت : 16/02/2018 - 23:09:28