سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی

خون کے نمونوں میں الکوحل کی موجودگی کے بھی شواہد ملے ، فرانزک رپورٹ سری دیوی کے اہلخانہ اور بھارتی قونصل خانہ کے نمائندے کو جاری کردی گئی

پیر 26 فروری 2018 18:50

سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2018ء) معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ، ان کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرکات نہیں ہیں ۔پیر کو خلیجی اخبار کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ، سری دیوی کی موت حادثہ تھی ، ان کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرک نہیں ہے ۔

فرانزک رپورٹ سری دیوی کے اہلخانہ اور بھارت کے قونصل خانہ کے نمائندے کو جاری کردی گئی۔انڈ ین میڈیا کے مطابق اداکارہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ٹب میں جاگریں تاہم تحقیقات کے دوران اداکارہ کی موت کے پیچھے کوئی مجرمانہ محرک سامنے نہیں آیاتاہم گلف نیوز کے مطابق اداکارہ کی موت حادثاتی طورپر باتھ ٹب میں گرنے کی وجہ سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے حوالے سے خلیج ٹائمز نے یہ بھی بتایاکہ خون کے نمونوں میں الکوحل کی موجودگی کے بھی شواہد ملے ۔

آنجہانی سری دیوی کی میت دبئی پولیس کی تحویل میں ہے اور اسے مردہ خانے میں رکھا گیا ہے جب کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاش بھارتی سفارتخانے کے حکام کے حوالے کی جائے گی جہاں متوفیہ کے پاسپورٹ کی منسوخی اور ڈیتھ سرٹیفکٹ کے اجرا کے بعد لاش ممبئی منتقل کی جائے گی۔دوسری جانب بھارتی صنعتکار انیل امبانی کا نجی طیارہ ادکارہ کی لاش لینے دبئی پہنچ گیا جہاں تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد میت ممبئی لائی جائے گی اور وہیں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

آنجہانی اداکاری کی آخری رسومات کے سلسلے میں شوبز ستارے انیل کپور کی رہائش گاہ پر پہنچنا شروع ہوگئے، اداکارہ ریکھا، رانی مکھرجی، جاوید اختر، شبانہ اعظمی سمیت فلمی ستاروں کی بڑی تعداد نے وہاں پہنچ کر اظہار تعزیت کیا۔
وقت اشاعت : 26/02/2018 - 18:50:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :