باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر ٹاپ پوزیشن پر برقرار

پیر 5 مارچ 2018 21:30

باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر ٹاپ پوزیشن پر برقرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر نے ٹاپ پوزیشن پر برقرار رکھی ہوئی ہے فلم نے مزید گیارہ ارب اٹھانوے کروڑ روپے کما لئے۔ ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلیک پینتھر میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نے ادا کیا ہے ،فلم کی کہانی ایک ایسے بادشاہ کے گِردگھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی حکمرانی برقرار اور سلطنت کو بچانے کے لیے کنگ بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔فلم بلیک پینتھر اب تک56 ارب روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ جبکہ گزشتہ ہفتہ ریلیز ہونے والی فلم ریڈ اسپیرو ایک ارب 28کروڑ سمیٹ کر دوسرے نمبر پر آگئی۔ فرانسس لارنس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی روسی خاتون جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک سی آئی اے ایجنٹ کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے اور ڈبل ایجنٹ بننے پر غور شروع کردیتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس ، جوئیل ایگرٹن اور بِل کیمپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں
وقت اشاعت : 05/03/2018 - 21:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :