عامر خان نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں

بدھ 14 مارچ 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ کے پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان نے زندگی کی 53بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان14مارچ1965ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔عامر خان آٹھ سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ 1973ء میں بننے والی فلم ’’یادوں کی برات‘‘ میں جلوہ گر ہوئے اس کے بعد ان کا پہلا تجربہ فلم’’ہولی ‘‘ تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وہ جوہی چاولہ کے ساتھ 1988ء میںفلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘ میں بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے جوکہ بہت کامیاب رہی۔ انہیں فلم ’’رخ‘‘ میں بہترین پرفارمنس پر36 ویں نیشنل فلمز ایوارڈز میں’’سپیشل مینشن‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے بعد وہ فلم ’’ہم ہیں راہی پیار کے‘‘ ، ’’راجا ہندوستانی‘‘، ’’ارتھ‘‘ ، ’’لگن‘‘ ، ’’دل چاہتاہے‘‘، ’’فنا‘‘ ،’’رنگ دے بسنتی‘‘ ،’’ تاری زمین پر‘‘،’’ دھوم3‘‘ اور ’’دنگل‘‘ شامل ہے۔ عامر خان کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ان دنوں عامرخان امیتابھ بچن اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:10:05