خوشبو اور ببر ک شاہ کے ملتان میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں دو ہفتے کی تاخیر ہوگئی

جمعہ 30 مارچ 2018 12:41

خوشبو اور ببر ک شاہ کے ملتان میں ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں دو ہفتے کی تاخیر ہوگئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) اداکارہ خوشبو اور ببر ک شاہ کے ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ میں دو ہفتے کی تاخیر ہوگئی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ اداکارہ خوشبو اور ببرک شاہ نے ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ہیر رانجھا ‘‘میں پرفارم کرنا تھا مگر اداکارہ خوشبو کو الفلاح تھیٹرکی ضلعی انتظامیہ سے اجازت نہ مل سکی کیونکہ خوشبو نے الفلاح تھیٹر کی انتظامیہ کے ساتھ الفلاح میں کام کرنے کا معاہدہ کررکھا ہے اور اسی وجہ سے ان کو ملتان میں ڈرامہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی ۔ ذرائع کے مطابق اگلے دو ہفتے کے دوران اداکارہ خوشبو ببرک شاہ کے ساتھ ملتان میں ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ہیر رانجھا میں پرفارم کریں گی ۔

وقت اشاعت : 30/03/2018 - 12:41:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :