سٹیج ڈرامہ’’ اک دوجے کیلئے‘‘ شائقین کو مدتوں یاد رہے گا،نسیم وکی

اتوار 1 اپریل 2018 15:10

لاہور ۔ یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2018ء) مصنف و ہدایتکار اداکار نسیم وکی اور چیف پروڈیوسر حمزہ بٹ کا سٹیج ڈرامہ ’’اک دوجے کیلئے‘‘ تماثیل تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے‘ ہدایتکار نسیم وکی نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ شائقین کو بہت پسند آئے گا کیونکہ جاندار سکرپٹ اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گا‘ ڈرامہ کی کاسٹ میں نسیم وکی‘ گلفام‘ طاہر انجم‘ قیصر پیا‘ مہک نور‘صوبیہ خان‘ نشاء بھٹی‘ نگارچوہدری‘ بینا سحر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/04/2018 - 15:10:06