سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان

جمعرات 12 اپریل 2018 18:02

سب کچھ چھوڑ سکتی ہوں لیکن اداکاری کو چھوڑنے بارے سوچ بھی نہیں سکتی،کرینہ کپور خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیں اور اسے چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہمیشہ سے اداکاری کے شعبے کو اپنانا چاہتی تھیںلہذا 18 سال اداکاری کرنے کے بعد وہ سب کچھ سوچ سکتی ہیں لیکن اداکاری کو چھوڑنے یا اس کے بغیر زندگی کو تصور نہیں کر سکتیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور خان ہدایتکار ششانکا گھوش کی فلم ’’ویر دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی جس میں ان کیساتھ اداکارہ سونم کپور،سوارا بھاسکر،شیکھا تلسانیا بھی شامل ہیں۔فلم رواں سال یکم جون کو ریلیز کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 18:02:34