شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے، تبو

ہفتہ 30 جون 2018 13:41

شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے، تبو
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ انہیں شادی نہ کرنے کا کوئی افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تبو سے گزشتہ روز (جمعہ) ایک فلم فیسٹیول کے دوران ان کے شادی نہ کرنے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر تبو کا کہنا تھا کہ میں نے ہر لمحہ محسوس کیا ہے کہ سنگل رہنا بہتر ہے کیونکہ میں شادی کے دوسرے پہلو سے متعلق نہیں جانتی لہذا میں یہ کیسے کہہ سکتی ہوں کہ سنگل رہنا بہتر ہے یا شادی کے بعد کی زندگی بہتر ہے، جب مجھے اس کا تجربہ ہو گا تب میں بہتر سمجھ سکتی ہوں، میں نے شادی نہیں کی اس لئے میں یہ نہیں جانتی کہ کیسے بری یا اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں شادی نہ کرنے کا ابھی تک افسوس یا پچھتاوا نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 30/06/2018 - 13:41:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :