اداکار رنویر سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑے

رنویر سنگھ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور خوشی میں خود پر قابو نہ رکھ سکے رونا تو ہمیں چاہئے کہ اب ہمارا کیا ہوگا کیوں کہ تم انڈسٹری میں آگئے ہو‘شاہ رخ

اتوار 5 اگست 2018 12:30

اداکار رنویر سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) اپنے شوخیا انداز سے دوسروں کو ہنسانے والے بالی ووڈ کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑے۔بالی ووڈ میں کردار میں ڈھل جانے کی وجہ سے شہرت پانے والے رنویر سنگھ حقیقی زندگی میں چلبلے اداکار سمجھے جاتے ہیں جو اپنے شوخیہ انداز کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن حیران کن بات ہے کہ دوسروں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے والا اداکار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اٴْس وقت شاہ رخ خان کے سامنے رو پڑے جب انہیں اٴْن کی ڈیبیو فلم’ ’بینڈ باجا بارات‘‘ کی وجہ سے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رنویر سنگھ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور خوشی میں خود پر قابو نہ رکھتے ہوئے شوکی میزبانی کرنے والے کنگ خان کے سامنے زارو قطار رونے لگے۔

(جاری ہے)

رنویر کے اس طرح رونے پر کنگ خان نے بطور سینئر اداکار ہونے پر انہیں ہمت دی اور کہا کہ ’تم کیوں رو رہے ہو، رونا تو ہمیں چاہئے کہ اب ہمارا کیا ہوگا کیوں کہ تم انڈسٹری میں ا?گئے ہو۔

کنگ خان کے یہ الفاظ رنویر سنگھ کے لئے کافی کارا?مد ثابت ہوئے جس کا اندازہ اٴْن کی حالیہ فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے جس نے بھارت بھر میں 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا اور فلم میں رنویر کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔
وقت اشاعت : 05/08/2018 - 12:30:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :