پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی‘شفقت چیمہ

منگل 7 اگست 2018 23:23

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی‘شفقت چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نامور اداکار شفقت چیمہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختوانخواہ میں پشتو فلمیں کامیابی کیساتھ ریکارڈ بزنس کررہی ہیں اور اگر ہم بھی بلا تعطل فلمیں بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہو جائیں تو اس سے نہ صرف پنجابی فلموں کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ اس سے پنجابی سینما کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجابی فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو دوبارہ متحرک ہونا ہوگا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر وہ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو ہم بہت جلد کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/08/2018 - 23:23:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :