ملائکہ اروڑا انڈین فلم فیسٹیول آف میلبرن میں ڈانس جج بننے پر خوش

اتوار 12 اگست 2018 15:20

ممبئی۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) اداکارہ ملائکہ اروڑا انڈین فلم فیسٹیول آف میلبرن میں ڈانس جج بننے پر خوش ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن کی جانب سے ایک بار پھر مدعو کیے جانے پر بہت خوش ہوں۔انڈین فلم فیسٹیول آف میلبرن میںٹلسٹرا ڈانس مقابلے میں آسٹریلیا بھر سے امیدوار شرکت کررہے ہیں۔اس فلم فیسٹیول میں 60 سے زائد فلمیں 22 مختلف زبانوں میں دکھائی جایئں گی۔فیسٹیول10 اگست سے 22اگست تک جاری رہے گا۔

وقت اشاعت : 12/08/2018 - 15:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :