بالی ووڈ اداکار عامر خان ہولی وڈ فلم کا ہندی ریمیک بنانے کیلئے تیار

ہفتہ 18 اگست 2018 22:38

بالی ووڈ اداکار عامر خان ہولی وڈ فلم کا ہندی ریمیک بنانے کیلئے تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان جو ان دنوں اپنی آنے والی میگا بجٹ فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ان سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ ہولی وڈ فلم کا ہندی ریمیک بنائیں گے۔اگرچہ عامر خان کی فلم ‘ٹھگس آف ہندوستان’ کے حوالے سے بھی اطلاعات تھیں کہ وہ بھی ہولی وڈ فلم کا ریمیک ہے، تاہم عامر خان نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کسی فلم کا ریمیک نہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ ایک معروف ہولی وڈ فلم کا ریمیک بنانے پر کام کر رہے ہیں۔عامر خان پیراماؤنٹ پکچرز کی جانب سے ریلیز کردہ ایک معروف ہولی وڈ فلم کے ریمیک بنانے پر کام کر رہے ہیں۔اس وقت عامر خان جہاں اپنی فلموں کی شوٹنگ سمیت دیگر منصوبوں میں مصروف ہیں، وہیں وہ ہولی وڈ فلم کے ریمیک کا اسکرپٹ تیار کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس ہولی وڈ فلم کا ریمیک بنائیں گے، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہوتے ہی وہ اس کا اعلان کریں گے۔

علاوہ ازیں اطلاعات ہیں کہ عامر خان نے آنے والی ایک بولی وڈ فلم میں ہندو مذہبی پیشوا گرو رجنیش اوشو کا کردار ادا کریں گے۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ گرو رجنیش اوشو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے حوالے سے تاحال کوئی آفیشل اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم خبریں ہیں کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے جو عامر خان کو پسند نہیں۔۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 22:38:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :