سعودی عرب، لوکس کمپنی کو سینما گھر چلانے کا لائسنس جاری

جمعرات 30 اگست 2018 13:12

سعودی عرب، لوکس کمپنی کو سینما گھر چلانے کا لائسنس جاری
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) سعودی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد نے لوکس کمپنی کو سینما گھر چلانے کا لائسنس جاری کردیا جوکہ چوتھا لائسنس ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق لوکس کمپنی الحکیر سیاحتی گروپ اور سینا بولیس اور الطائر گروپ کے اشتراک سے سینما گھر پروجیکٹ روبعمل لائیگا۔ یہ گروپ آئندہ5برسوں کے دوران ملک کے 15شہروں میں 300سینما گھر قائم کریگا۔ سعودی سمعی و بصری ابلاغ کے ادارے نے 11دسمبر 2017ء کو سینما گھر کھولنے کے خواہشمندوں کو اجازت نامے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

وقت اشاعت : 30/08/2018 - 13:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :