کٹ ہیرنگٹن کو ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے آخری سیزن کی عکسبندی مکمل ہونے کے باوجود اپنا حلیہ برقرار رکھنے کی سخت ہدایات

پیر 10 ستمبر 2018 15:02

کٹ ہیرنگٹن کو ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے آخری سیزن کی عکسبندی مکمل ہونے کے باوجود اپنا حلیہ برقرار رکھنے کی سخت ہدایات
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) ہالی وڈ اداکار کٹ ہیرنگٹن نے کہا ہے کہ انہیں ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے آخری سیزن کی عکسبندی مکمل ہونے کے باوجود جان سنو کے کردارکا حلیہ اپنائے رکھنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں جس میں وہ لمبے بال اور داڑھی میں دکھائی دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار کٹ ہیرنگٹن نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلمساز زیویئر ڈولن کی فلم ’’دا ڈیتھ اینڈ لائف آف جان ایف ڈونوون ‘‘ کی تشہیر کے دوران اپنے حلیے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے آخری سیزن کی عکسبندی مکمل کر لی گئی ہے اور وہ داڑھی منڈوانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس میں تھکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن جب تک اس کی پروڈکشن کا کام مکمل نہیں ہو جاتا اور اگر اس کے کوئی مناظر دوبارہ عکسبند کرنے پڑے تب تک وہ ’’گیم آف تھرونز‘‘ کے کردار’’ جان سنو‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

وقت اشاعت : 10/09/2018 - 15:02:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :