کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے ‘سعدیہ امام

صرف ٹی وی ڈرامہ میں کام کرنے کی اجازت ہے ، فلم میں کام کرنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی‘اداکارہ

منگل 11 ستمبر 2018 13:46

کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے ‘سعدیہ امام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میرے دل کی تمام خواہشیں پوری ہوئی ہیں مگر فلم میں کام کرنے کی آرزو پوری نہ ہو سکی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے صرف اس شرط پر شوبز میں کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی کہ میں صرف ٹی وی ڈرامے تک ہی محدود رہوں گی جس کی میں نے مکمل پاسداری کی ۔

(جاری ہے)

مجھے متعدد بار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی مگر گھر والوں کیساتھ کیا ہوا وعدہ ہمیشہ آڑے آجاتا تھا اور اب شادی کے بعد بھی مجھے صرف ٹی وی کی حد تک کام کرنے کی اجازت ہے ۔ میرے دل میں کبھی کبھی خواہش مچلتی ہے کہ میں فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کروں لیکن ابھی تک یہ خواہش ادھوری ہے ۔ سعدیہ امام نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے کبھی کبھی انسان کو اپنے شوق کی قربانی بھی دینی پڑتی ہے اور میں اپنی ازدواجی زندگی کو اولین ترجیح دیتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 13:46:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :