مجھے لوگوں کی خدمت کر کے روحانی سکون میسر آتا ہے ‘گلوکارہ ابرار الحق

منگل 11 ستمبر 2018 13:46

مجھے لوگوں کی خدمت کر کے روحانی سکون میسر آتا ہے ‘گلوکارہ ابرار الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2018ء) گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں نے جب گانے کا آغاز کیا تو مجھے گماں بھی نہیںتھا کہ اتنا مقبول ہو جائوں گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ابتداء میں دوسروں کے لکھے ہوئے گانے گاتا تھا مگر پھر میں نے خود بھی لکھنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے میری اوپر تلے ریلیز ہونے والے میوزیکل البمز نے ریکارڈ ساز کامیابیاں سمیٹنی شروع کیں اور بطور گلوکار میری پہچان پورے پاکستان میں پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے دوران ہی میں نے اپنے علاقے میں غریبوں کیلئے ہسپتال کا منصوبہ شروع کیا اور اسکی کامیابی کے بعد ہسپتال سے 30لاکھ سے زیادہ لوگ علاج سے مستفید ہو چکے ہیں ، ہسپتال میں مریضوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہوں۔مستقبل میں ہر ضلع میں ایسے ہسپتال کا قیام عمل میںآئے جس سے غریب لوگوں کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا اور ان ہسپتالوں کا معیار کسی بھی طورپر عالمی معیار سے کم نہیں ہو گا ۔ مجھے لوگوں کی خدمت کر کے روحانی سکون میسر آتا ہے ۔
وقت اشاعت : 11/09/2018 - 13:46:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :