معروف گلوکار واداکارعلی ظفر کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

اتھارٹی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد دیکھ کو نہایت خوشی ہوئی؛ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا‘علی ظفر

بدھ 3 اکتوبر 2018 23:38

معروف گلوکار واداکارعلی ظفر کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2018ء) عالمی شہرت یافتہ گلوکار واداکارعلی ظفر نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ملک علی عامر نے ادارے بارے بریفنگ دی۔ علی ظفر کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ اس موقع پر پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ لاہور میں ایسا جدید مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس سینٹر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد دیکھ کو نہایت خوشی ہوئی اوراتنی بڑی تعداد میں خواتین افسران کو سکیورٹی کیلئے محنت سے کام کرتے دیکھنا باعث فخر ہے۔ علی ظفرنے کہا کہ انہوں نے ایسا جدید منصوبہ مغربی ممالک میں بھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

راک سٹار نے پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب میں کہا کہ تمام قوم کو آپ پر فخر ہے کہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ پولیس سے تعاون کریں اورٹتریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ اس موقع پر علی ظفر نے پولیس کمیونیکیشن افسران کو مشہور گیت ’’چل دل میرے‘‘ گا کر سنایا اور خوب داد سمیٹی۔ مایہ ناز اداکار و گلوکار نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی اور سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا۔ مینیجنگ ڈائریکٹر نے معزز مہمان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈاور کیپ پیش کی۔
وقت اشاعت : 03/10/2018 - 23:38:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :