عورت کو کبھی کسی بھی قسم کے غلط رویے کا موضوع نہیں بننا چاہیئے، امیتابھ بچن

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:38

عورت کو کبھی کسی بھی قسم کے غلط رویے کا موضوع نہیں بننا چاہیئے، امیتابھ بچن
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ عورت کو کبھی کسی بھی قسم کے غلط رویے کا موضوع نہیں بننا چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے کام کے ماحول میں خواتین کے تحفظ اور ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کو خاص طور پر کام کرنے والے ماحول میں کسی بھی قسم کے غلط رویے اور اقدام کا موضوع نہیں بننا چاہیئے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے متعلقہ حکام کوقانونی ذرائع یا شکایات درج کرنے کے ذریعے جیسے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے ابتدائی تعلیمی سطح پر معاشرتی و اخلاقی تعلیم اور نظم و ضبط اختیار کرنا چاہیئے اور خواتین، بچوں اور کمزور طبقہ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہے انہیں خصوصی حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 14:38:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :