فلم ٹمبڈ ہمارے لئے باعث فخر ہے، ریتک روشن

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:39

فلم ٹمبڈ ہمارے لئے باعث فخر ہے، ریتک روشن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے اداکار و پروڈیوسر سوہم شاہ کی ہارر تھرلر فلم ٹمبڈ میں اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلم ٹمبڈہمارے لئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتک روشن نے ٹویٹر پر فرضی خیالات پر مبنی ہارر تھرلر اور ایکشن پر مبنی فلم ٹمبڈکو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ہمارے لئے باعث فخر ہے اور سوہم شاہ کی فلم ضرور دیکھیں۔ فلم کے ہدایت کار راہی انیل بریو ہیں جو آج نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 21:39:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :