راولپنڈی آرٹس کونسل میں مزاحیہ واصلاحی سٹیج ڈرامہ ’تھوڑاتھوڑا چن ویکھیا‘ پیش کیا گیا

منگل 16 اکتوبر 2018 16:26

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام مزاحیہ اور اصلاحی ڈرامہ ’تھوڑا تھوڑا چن ویکھیا‘ پیش کیا گیا جس میں جھوٹ سمیت کئی سماجی برائیوں کو اجاگر کیا گیا۔ آرٹس کونسل کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈرامہ منور خان آفریدی نے تحریر کیا جبکہ شازیہ شیخ نے ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

فنکاروں میں علی شان، عمران رشدی، شازیہ شیخ، ارشدخان، خاورایوب، نعیم ٹوٹا، بابرعباس، ثوبیہ سلیم اور دیگر شامل تھے۔

ناہید منظور، ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد، سردارخان، عاصمہ بٹ، مسعود خواجہ، شکیل اعوان اور دیگر مہمانوں نے ساتھ ساتھ ہال شرکاء سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ کھیل میں جھوٹ سمیت کئی سماجی برائیوں کو اجاگرکیا گیا۔ ناہید منظورنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہرفردکی ذمہ داری ہے کہ سماجی برائیوں پرقابو پانے میں اپنا کرداراداکریں۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد نے بھی کھیل اور فنکاروں کی تعریف کی۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 16:26:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :