اجے دیوگن کی ہاررفلم ’شیطان‘ نے بلاک بسٹر ’سنگھم‘ کا ریکارڈ توڑدیا

منگل 19 مارچ 2024 16:23

اجے دیوگن کی ہاررفلم ’شیطان‘ نے بلاک بسٹر ’سنگھم‘ کا ریکارڈ توڑدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) بالی وڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم ’شیطان‘ نے بلاک بسٹر ایکشن تھرلر فلم ’سنگھم‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ’سنگھم‘ کا مجموعی بزنس 102 کروڑ تھا جبکہ ’شیطان‘ نے ایک ہفتے میں ہی 103 کروڑ کا سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔فلم کی کہانی کبیر (اجے دیوگن) اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے جب ان کا تفریحی ویک اینڈ ایک بھیانک خواب کا روپ دھار لیتا ہے۔

(جاری ہے)

نامور اداکار آر مادھاون ایک اجنبی کی صورت میں بطور مہمان ان کے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دہشت اور سنسنی کا ایک ایسا کھیل شروع ہوتا ہے جو ناظرین کو دم بخود کردیتا ہے۔’شیطان‘ کے ساتھ نامور اداکارہ جیوتیکا کی ہندی سینما میں بیس برس بعد واپسی ہوئی ہے اس لیے مداحوں میں زیادہ جوش و خروش ہے۔کالے جادو اور سپر نیچرل مناظر سے بھرپور فلم ’شیطان‘ پوری دنیا میں 8 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے۔’شیطان‘ کو وکاس بہل نے ہدایت کاری دے ہے جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/03/2024 - 16:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :