جیکولین فرننڈس بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کا حصہ بن گئیں

بدھ 24 اکتوبر 2018 15:31

جیکولین فرننڈس بھی ’’می ٹو‘‘ مہم کا حصہ بن گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرننڈس بھی’’می ٹو‘‘ مہم کے حق میں بول پڑی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرننڈس نے می ٹو مہم کے حو الے سے پوچھے گئے سوال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی تضاد پر بحث کرنا بہت اہم ہے جو کہ ایک لمبے عرصے سے نہیں کیا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ صرف فلم انڈسٹری تک ہی محدود نہیں بلکہ بدقسمتی سے اس کی جڑیں ہمارے اردگرد پورے معاشرے میں پھیلی ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/10/2018 - 15:31:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :