پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ بھارت کبھی نہیں کر سکتا ‘اداکارہ صائمہ نور

ڈرامہ انڈسٹری اپنے بھرپور عروج پر ہے ،فلم انڈسٹری کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے

جمعہ 26 اکتوبر 2018 13:37

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ بھارت کبھی نہیں کر سکتا ‘اداکارہ صائمہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا مقابلہ بھارت کبھی نہیں کر سکتا کیونکہ موضوعات اور ڈرامہ تکنیک کے اعتبار سے ہم بھارت سے بہتر آگے ہیں ۔انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے بھرپور عروج پر ہے اور خاص طور پر کراچی میں سالانہ سو سے زیادہ ڈرامہ سیریل بن رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے کامیابیوں کی طرف جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ فلموں کے مقابلے میں بالی ووڈ ہم سے آگے ہے مگر جس طرح ڈرامہ انڈسٹری کے لئے سب مل کر کام کررہے ہیں اگر اسی طرح فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے بھی متفقہ لائحہ عمل مرتب کر کے فلموں کا سلسلہ شروع کیا جائے تو میں نے سمجھتی کہ دو تین سالوں میں ہم اس میدان میں بھی بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس نئے اداکاروں کے ساتھ نئے ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور رائٹرز کی ایک کھیپ موجود ہے جبکہ اسکی سرپرستی اور رہنمائی کے لئے سینئر ڈائریکٹر اور رائٹر بھی ہوں گے تو پھر پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی فلمیں بننا شروع ہو جائیں گی ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی فلموں کی نمائش بیرون ملک بھی ہونی چاہیے اس سے فلم انڈسٹری کو مزید ترقی ملے گی اور پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے ۔
وقت اشاعت : 26/10/2018 - 13:37:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :