فلم ’’ویر زارا‘‘ کی ریلیز کو 14سال مکمل

منگل 13 نومبر 2018 12:17

فلم ’’ویر زارا‘‘ کی ریلیز کو 14سال مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی فلم ’’ویر زارا‘‘ کی ریلیز کو 14سال مکمل ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا نے ٹویٹر پر فلم ’’ویر زارا‘‘ کے ایک منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ لازوال محبت پر مبنی قابل تعریف فلم کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں اور اس یادگار تجربے کے لئے وہ آنجہانی ہدایت کار یش چوپڑا، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی اور پوری ٹیم کی شکرگزار ہیں۔ فلم میں امیتابھ بچن اور ہیما مالینی، انوپم کھیر، کرن کھیر، دیویا دتہ اور زوہرا سہگل بھی شامل تھے۔

وقت اشاعت : 13/11/2018 - 12:17:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :