فلم ’’گول مال5 ‘‘ کے لئے ارشد وارثی نے رنویر سنگھ کو بہترین انتخاب قرار دے دیا

جمعرات 15 نومبر 2018 11:50

ممبئی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) بالی وڈ کے اداکار ارشد وا رثی کا کہنا ہے کہ اگر فلم ’’گول مال5 ‘‘بنائی گئی تو رنویر سنگھ اس کے لئے بہترین انتخاب ہونگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وا رثی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’ سمبا‘‘ کے لئے اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ سارا علی خان بہترین انتخاب ہیں اور انہیں امید ہے کہ یہ فلم ان دونوں کے لئے اچھی ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کرکے لطف اندوز ہوئے اگر گول مال سلسلے کی فلم ’’گول مال5 ‘‘ بنائی جائے تو اس کے لئے رنویر سنگھ بہترین انتخاب ہونگے۔

وقت اشاعت : 15/11/2018 - 11:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :