معاذ خان کوڈرامہ سیریل’’چاہتیں‘‘ کے مرکزی کردار کے لیئے سائن کرلیا گیا

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکار و ماڈل معاذخان کو نجی ٹی وی چینل کی نئی ڈرامہ سیریل’’چاہتیں ‘‘ کے مرکزی کردار کے لیئے سائن کر لیا گیا۔آن لائن کے مطابق یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل پر شروع کی جارہی ہے جس کی ریکارڈنگز کا آغاز اسی ہفتے شروع کردیا جائیگا اس سیریل کی پروڈیوسرآسیہ ناز ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈائریکشن ملک آصف شہزاد کی ہیںاس ڈرامہ سیریل کو AZ پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے تیار کیا جارہاہے۔ایک ملاقات کے دوران معاز نے بتایاکہ اس سے قبل وہ مختلف کمرشلز ،میوزک ویڈیوزاور ایک ڈرامہ سیریل میں کام کر چکے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں معاذخان نے کہاکہ وہ اداکاری اور ماڈلنگ کو ہی اپنا پروفیشن بنانا چاہتے ہیں اس لیئے وہ منتخب کام ہی کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/11/2018 - 17:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :