لکس گولڈن روز ایوارڈز 2018 کی شاندار تقریب،

شاہ رخ خان نے میزبانی کی کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جیکولین فرنینڈز، مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے بچن، کرن جوہر اور ورون دھون سمیت اسٹارز جلوہ گر ہوئے

پیر 19 نومبر 2018 17:04

ٴْ ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) لکس گولڈن روز ایوارڈز 2018 کی شاندار تقریب ممبئی میں متعقد ہوئی، جہاں ایک بار پھر کنگ خان شاہ رخ خان نے اس ایوارڈ شو کی میزبانی کی۔یاد رہے کہ یہ لکس گولڈن روز ایوارڈز کی تیسری تقریب ہے، اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے ہی اس شو کی میزبانی کی تھی۔رواں سال کے لکس گولڈن روز ایوارڈز میں بولی وڈ کے کئی نامور اور کامیاب اسٹارز نے نہایت خوبصورت انداز میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس شو پر کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جیکولین فرنینڈز، مادھوری ڈکشٹ، ایشوریا رائے بچن، کرن جوہر اور ورون دھون سمیت اسٹارز جلوہ گر ہوئے۔ان ستاروں میں سے کئی لکس برینڈ کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ لکس گولڈن روز ایوارڈز کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، 2016 میں اس ایوارڈ شو کے پہلے پرومو میں دپیکا پڈوکون، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، شرمیلا ٹیگور اور شاہ رخ خان کو حصہ بنایا گیا تھا۔تاہم دپیکا پڈوکون اس سال اس شو کا حصہ نہیں بنیں۔اس ایوارڈ شو میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا، جن کا انتقال رواں سال دبئی میں ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 17:04:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :