والد کی طرف سے ٹی وی ڈرامہ میں کام کرنیکی اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کردی تھی ‘ سعدیہ امام

وعدہ کیا تھا تین ماہ میںنام نہ بنا سکی تو شوبز چھوڑ دونگی،خوش قسمتی سے پہلا پراجیکٹ ہی مقبو ل ہو گیا

بدھ 26 دسمبر 2018 12:07

والد کی طرف سے ٹی وی ڈرامہ میں کام کرنیکی اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کردی تھی ‘ سعدیہ امام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ اتفاقیہ شوبز کی دنیا میں وارد ہوئی اورجب مجھے پہلی ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کیاگیا تو والد کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر بھوک ہڑتال کردی تھی ،تھیٹر دیکھنے کا شوق ہے اور جب بھی لاہور آتی ہوں تو اس کے لئے نسیم وکی کو ضرور فون کرتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سعد یہ امام نے کہا کہ میری مزاحمت سے مجبور ہوکر والد نے ٹی وی پر کام کرنے کی اجازت دی تھی اور میں نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ میں تین ماہ میں اگر اپنا نا م نہ بناسکی تو شوبز چھوڑ دوں گی ۔

خوش قسمتی سے میری پہلی ڈرامہ سیریل ہی اتنی مقبول ہوئی کہ میری شہرت پورے پاکستان میں پھیل گئی جس کے بعد مجھے گھر والوںکی بھرپور سپورٹ رہی مگر فلم میں کام کرنے کی پابندی برقرار ہی ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے اسٹیج ڈرامے دیکھنے کا بہت شو ق ہے اور میں جب بھی ٹی وی پراجیکٹ میں کام کرنے کیلئے لاہور آتی ہوں تو اسٹیج ڈرامہ ضرور دیکھتی ہوں اس کے لئے میں نسیم وکی کو فون کردیتی ہوں اور وہ مجھے ڈرامہ ہا ل میں بٹھا دیتے ہیں اور میں نقاب پہن کر ہال میں ڈرامہ سے بھرپور لطف اندوز ہوتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 12:07:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :