راکیش روشن کینسر کے خلاف جنگ جیتیں گے، منیشا کوئرالہ

بدھ 9 جنوری 2019 15:02

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ راکیش روشن کینسر کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماضی میں کینسر سے چھٹکارہ حاصل کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اداکار ریتک روشن کے والد راکیش روشن کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے متعلق کہا کہ کینسر کا علاج ممکن ہے کسی کو ہمت نہیں ہارنی چاہیئے کیونکہ اس مرض کا علاج موجود ہے، مجھییقین ہے کہ وہ ضرور اس مرض سے جیت کر واپس آئیں گے اور اس کے لئے میں دعا کروں گی کہ وہ کینسر سے چھٹکارا حاصل کریں۔

واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ سمیت اداکارہ سونالی بیندرے، عرفان خان اور انوراگ باسو کے بعد اب راکیش روشن بھی کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 15:02:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :