فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ،موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘راحت فتح علی خاں

پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے،جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے‘انٹرویو

جمعرات 10 جنوری 2019 13:16

فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ،موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے‘راحت فتح علی خاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2019ء) نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خاں نے کہا ہے کہ پاکستان فن موسیقی کے حوالے سے زرخیز ملک ہے اور پوری دنیا میں صرف ایک استاد نصرت فتح علی خان جیسا گائیک نہیں ،ہمارے ہاں کسی کی تعریف کرنے میںہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے حالانکہ جو بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ اور فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہے اس لئے اس کی مارکیٹ بھی بڑی ہے ۔ پاکستانی گلوکاروں نے قوالی،غزل ، فوک سمیت ہر طرح کی موسیقی میں بے پناہ نام کمایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گلوکاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے اور ان کی تعریف کرنی چاہیے ۔جو کوئی بھی اچھا کام کر رہا ہے وہ پاکستان کا اثاثہ بلکہ ہمارا فخر ہے اور ہمیں اس کا بر ملا اظہار کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری بھی ترقی کی جانب گامزن ہے اور یقینا اس کے موسیقی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 13:16:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :