خود کو اور اپنی بیوی کو قیاس آرائیوں سے دور رکھنا چاہتا ہوں، انگد بیدی

جمعہ 11 جنوری 2019 14:41

خود کو اور اپنی بیوی کو قیاس آرائیوں سے دور رکھنا چاہتا ہوں، انگد بیدی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار انگد بیدی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اور اپنی بیوی نیہا دھوپیا کو قیاس آرائیوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انگد بیدی نے ان کی بیوی نیہا دھوپیا کی ماں ببنے سے متعلق منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اور اپنی بیوی کو تمام منفی پہلوئوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان کی فیملی کے بارے میں غلط بات کرنے سے گریز کریں ۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ دنیا میں باپ ببنے کے احساس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے اور اس خوشی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 14:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :