فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہمیں مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ‘صائمہ نور

فلم انڈسٹری کو مزید نقصان سے بچنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا گا ‘سینئر اداکارہ

منگل 15 جنوری 2019 13:54

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہمیں مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ‘صائمہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) فلم انڈسٹری خوبر واداکارہ صائمہ نور نے کہاکہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہمیں مل کر مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ،جن لوگوں نے فلم انڈسٹری سے کروڑوں روپے کمائے و ہ آج انڈسٹری کولاوارث چھوڑکر غائب ہوچکے ہیں اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی انڈسٹری کودوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے خالی باتوں کی بجائے عملی اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران انہوںنے کہاکہ میری جہاں بھی ضرورت ہوئی میں فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہونگی ۔ لاہور کی فلم انڈسٹری اردو اور پنجابی فلموں کی پہچا ن رہی ہے مگر اب بدقسمتی سے چند نا ادیش لوگوںنے اس کو بربادی کے دہانے پر کھڑ اکردیا ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ جتنا نقصان ہوچکا ہے اس سے مزید بچنے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا گا اور ہماری مشترکہ جدوجہد سے ہی فلم انڈسٹری دوبارہ فروغ پائے گی ۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 13:54:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :