کنگنا رناوت کے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے کردار کی نئی جھلک جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 12:41

کنگنا رناوت کے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے کردار کی نئی جھلک جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ سے کردار کی نئی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’مانیکرنیکا: دا کوئین آف جھانسی ‘‘ کی نئی جھلک میں ادکارہ کنگنا رناوت دلہن کے روپ میں دکھائی دی گئی ہیں جس میں انہوں نے سرخ رنگ کی ساڑھی، بھاری زیورات پہنے ہیں جبکہ انہوں نے بالوں اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنا ہوا ہے۔ فلم میں اداکارہ انکیتا لوکھنڈے، اتول کلکرنی اور دیگر شامل ہیں جبکہ فلم رواں ماہ 25کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:41:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :