سٹار سسٹم کبھی ماند نہیں پڑے گا، اجے دیوگن

پیر 21 جنوری 2019 14:20

سٹار سسٹم کبھی ماند نہیں پڑے گا، اجے دیوگن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ سٹار سسٹم کبھی ماند نہیں پڑے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انہیں 28 سال مکمل ہونے والے ہیں اور وہ اس کے لئے خوش قسمت ہیں کہ انہیں زیادہ کوششیں نہیں کرنا پڑیں لیکن انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنا ایک مقام بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کوشش اور سخت محنت دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ سٹار سسٹم کبھی ماند پڑ سکتا ہے کیونکہ آج کے شائقین صرف اسی چیز کو ترجیح دیں گے جو انہیں اچھی لگے گی اور یہی چیز ہم فلموں کے انتخاب میں بھی دیکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 14:20:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :