کنگنا رناوت عالیہ بھٹ اور عامر خان پر پھٹ پڑیں

ْ جب میری فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو کسی کی طرف سے بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا‘انٹرویو

جمعرات 7 فروری 2019 14:48

کنگنا رناوت عالیہ بھٹ اور عامر خان پر پھٹ پڑیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) بالی کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم کی وجہ سے عالیہ بھٹ اور بالی ووڈ پر فیکشنسٹ عامر خان پر پھٹ پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’مانی کرنیکا : جھانسی کی رانی‘ کے حوالے سے پہلے عالیہ بھٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن دیگر لوگوں کی طرح عالیہ بھٹ نے بھی مجھے اپنی فلم کا ٹریلر بھیجا تھا اور کہا تھا کہ میرے خاطر اس ٹریلر کو ضرور دیکھیں۔

عالیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ فلم کرن جوہر یا عالیہ کی اپنی فلم نہیں ہے بلکہ یہ فلم سہمت خان نامی لڑکی کی ہے جس نے سب کچھ ملک کے خاطر لٹا دیا تھا لیکن جب میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا تو فوراً ہی عالیہ سے رابطہ کیا اور تقریباً آدھ گھنٹہ بات کی لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب میری فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو کسی کی طرف سے بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

مجھے نہیں پتا کہ یہ لوگ کس چیز سے خوف زدہ ہیں۔کنگنا رناوت نے عامر خان پر بھی تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ جب عامر خان نے مجھے فلم ’دنگل‘ کا ٹریلر دیکھنے کا کہا تو میں اٴْس وقت راستے میں تھی تاہم اس کے باوجود میں نے فلم کا ٹریلر دیکھا کیوں کہ وہ فلم خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی تھی لیکن جب میری فلم کا ٹریلر جاری ہوا تو اٴْن کے پاس وقت نہیں تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’مانی کرنیکا: جھانسی کی رانی‘ میں کنگنا رناوت نے مانی کرنیکا کا کردار نبھایا تھا ، فلم بڑی اسکرین پر کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔
وقت اشاعت : 07/02/2019 - 14:48:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :