ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے

پیر 11 فروری 2019 17:56

ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اوربین الاقوامی اعزازاپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیسرے ڈسٹنکٹیوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف ای) کا انعقاد گزشتہ روزدبئی میں کیا گیا۔ ماہرہ خان اس موقع پر آسمانی رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول انتظامیہ اپنے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔
وقت اشاعت : 11/02/2019 - 17:56:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :